اشتہار

برطانیہ کی ہوم سیکریٹری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی مردوں کے خلاف نسل پرستانہ اور اشتعال انگیز ریمارکس دینے والی بھارتی نژاد برطانوی ہوم سیکریٹری سے بڑا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں رہائش پزیر پاکستانیوں نے وزیراعظم رشی سونک کو خط لکھ کر ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین کے پاکستانی مردوں کے بارے میں نسل پرستانہ، ناقابل قبول اور اشتعال انگیز ریمارکس کی شکایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، کاروباری افراد، سی ای اوز اور متعدد کمپنیوں کے بانیوں نے برطانوی وزیراعظم کو متعدد خطوط ارسال کیے ہیں، جن پر مختلف انجمن اور افراد نے دستخط بھی کیے، اس خط کے ذریعہ سویلا بریورمین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: نسل پرستانہ تبصروں پر برطانوی وزیر داخلہ مشکل میں آگئیں

یہ الفاظ انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہے، برطانوی وزیرداخلہ بریورمین کا کہنا تھا کہ برطانوی پاکستانی مرد خواتین کو کمتر اور حقیر سمجھتے ہیں اور ہمارے رویے کے بارے میں قدامت پسندانہ نظریہ رکھتے ہیں۔

پروگرام کے میزبان نے وزیر داخلہ کے اس تبصرے پر روشنی ڈالی کہ برطانوی پاکستانیوں کے گرومنگ گینگ کی طرف سے کمزور برطانوی لڑکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ سیاسی وجوہات کی بنا پر اسے نظر انداز بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے اس تبصرہ کی شدید مخالفت کی گئی اور انہیں برطانیہ سمیت دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں