تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

روزگار کیلئے برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

لندن : برطانوی حکومت نے تعمیرات کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کیلئے امیگریشن قوانین میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے اپنے امیگریشن قوانین میں اہم ترمیم کی ہے جس کے تحت دیگر ممالک کے تعمیراتی شعبے سے منسلک کارکنوں کے لیے ورک ویزے کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے۔

یہ حکومتی فیصلہ اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والے افراد کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد غیرممالک سے آنے والے افراد پر پابندی عائد کرنا تھا، تاہم وباء کے خاتمے کے بعد سے برطانیہ کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ برطانوی حکام نے اپنی فہرست میں پانچ قسم کے ہنرمند افراد کیلئے ویزوں میں نرمی کی ہے جن میں مستری مزدور، چھت ڈالنے والے، چھت پر ٹائلز اور سلیٹر لگانے والے، کارپینٹر، جوائنرز اور پلاسٹر کرنے والے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امیگریشن کا مسئلہ نہ صرف امریکہ بلکہ اس کے ساتھ برطانیہ میں پالیسی سازوں کیلیے اہمیت کا حامل رہا ہے، جون 2022 کو ختم ہونے والے سال میں صرف 1.1 ملین سے کم لوگ برطانیہ آئے اور ایک اندازے کے مطابق5لاکھ 60ہزار افراد نے برطانیہ کو خیرباد کہہ دیا۔

Comments

- Advertisement -