اشتہار

برطانیہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے کرونا وبا اور پھر روس- یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی کی لہر نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہی برطانیہ جیسے امیر اور ترقی یافتہ ملک میں بھی ہر ماہ مہنگائی کے نئے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

برطانوی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو 40 برسوں میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ مئی میں مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی.

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مئی اور جون کے درمیان ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.8% کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ 1988 کے بعد کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

رپورٹ میں برطانیہ میں مہنگائی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کو قرار دیا جارہا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 9 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور توقع ہے کہ 11 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے باعث بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں ایک بار پھر 0.25 یا 0.5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں