اشتہار

برطانوی معیشت کساد بازاری کے خطرے سے دوچار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں افراط زر گیارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ افراط زر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور فروری کے برعکس مارچ میں 10.4 اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل ماہرین اقتصادیات نے افراط زر کی شرح 9.9 فیصد کی پیش گوئی کی تھی، برطانیہ کی افراط زر اکتوبر دو ہزار بائیس میں گیارہ سال کی بلند ترین پر پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

سی پی آئی کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے او این ایس کے چیف اکنامسٹ گرانٹ فٹزنر نے کہا کہ یہ افراط زر بنیادی طور پر جنوری میں نرمی کے بعد پبوں(کھیل) اور ریستورانوں میں شراب کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا اور غیر الکوحل مشروبات کی قیمتیں پینتالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں جبکہ توانائی کی زیادہ قیمت اور یورپ کے کچھ حصوں میں خراب موسم اس کمی اور رسد میں اس کمی کا باعث بنے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں