جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، برطانوی نوجوان کا ایک کروڑ پاؤنڈز کا عطیہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے تیس سال سے کم عمر نوجوان نے کرونا وائرس سے مقابلے کے لیے ایک کروڑ  پاؤنڈز کی رقم عطیہ کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہیوگروونر  نے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کو ایک کروڑ پاؤنڈ عطیہ کیے۔

ڈیوک آف ویسٹ منسٹر کا خطاب رکھنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرونا کے بعد پیش آنے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا تاکہ طبی عملے کی فلاح و بہبود پر کام کیا جاسکے۔

انتیس سالہ نوجوان کو والد کی وفات کے بعد جائیداد میں سے اتنا حصہ ملا کہ اُن کے بارے میں لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ آدھے لندن کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگِ عظیم دوم کے سپاہی نے کرونا کو شکست دے دی، گارڈ آف آنر پیش

علاوہ ازیں دوسری جنگ عظیم کے سپاہی، ننانوے سالہ کیپٹن ٹام مور نے این ایچ ایس کیلئے ستر لاکھ پاؤنڈز کے عطیات جمع کرلیے۔  انہوں نے اپنے گارڈن میں واک کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ تھی کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔سابق کیپٹن کی اپیل پر لوگوں نے بھرپور ردعمل دیا اور دل کھول کر عطیات دیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں ایک ہزار پاؤنڈ جمع کرنے کا ہدف تھا مگر لوگوں نے پیسوں کے ڈھیر لگادیے اور چند ہی روز میں 70 لاکھ روپے جمع ہوگئے۔ برطانوی عوام کی جانب سے ہیرو قرار دیے گئے کیپٹن تیس اپریل کو اپنی گولڈن جوبلی منائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں