تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ: جل پری کا ڈھانچہ برآمد! افسانوی کردار کی حقیقت دیکھ کر ماہرین حیران

لندن : برطانیہ کے مرسیسائیڈ نامی ساحل سے ملنے والے ’جل پری‘ کے ڈھانچے نے سائنس دانوں کو حیرت زدہ کردیا۔

جل پری ایک افسانوی کردار ہے، جس کا نچلا دھڑ مچھلی اور اوپری دھڑ انسانی عورت کی طرح کا ہوتا ہے، دنیا کی بہت سی تہذیبوں اور ثقافتوں میں اس کے تذکرے ملتے ہیں تاحال حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں ملا، لیکن کچھ روز قبل برطانوی ساحل سے جل پری جیسا ڈھانچہ برآمد ہوا ہے جسے دیکھ کر سائنسدان ششدر رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جل پری کا ڈھانچہ برطانیہ کے ساحلی شہر لیورپول کے مرسیسائیڈ نامی ساحل سے کرسٹی جونس نامی خاتون کو ملا ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر کررہی تھی۔

برطانوی خاتون کا کہنا تھا کہ ڈھانچے کا اوپری حصہ انسان اور نیچے کا حصہ مچھلی کی طرح تھا جیسے کہ وہ کوئی دُم ہو۔

جل پری کا ڈھانچہ برآمد ہونے کی خبر ملتے ہی متعلقہ افسران نے ہڈیوں کو اپنے قبضے میں لے کر تحقیق شروع کردی کہ آیا وہ ڈھانچہ جل پری کا ہے یا نہیں؟

تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ ڈھانچہ کس کا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ہڈیوں کو جل پری کا ڈھانچہ کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ممکن ہے یہ کسی ایسی مچھلی کا ڈھانچہ ہو جو انسانی جسم سے مشباہت رکھتی ہو۔

Comments

- Advertisement -