لندن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف ویڈیوزری ٹوئٹ کرنے پربرطانیہ میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ کوبرطانیہ کی سرکاری دورے کی دعوت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹس پر تنقید کی زد میں رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیا تنازع کھڑا دیا، مسلمان مخالف انتہا پسند گروپ کی مسلمان لڑکے پر تشدد کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرڈالی۔
ٹرمپ کی اس حرکت کوبرطانیہ نے آڑے ہاتھوں لیا ، ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ کا برطانیہ کا سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ صدرٹرمپ کو برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے اور لندن کے مئیرصادق خان نے ری ٹوئٹ کی مذمت کی، برطانوی وزیراعظم نے کہا مسلمان مخالف ویڈیوری ٹوئٹ کرنا غلط ہے۔
مئیرلندن صادق خان کاکہنا تھا انتہاپسندوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے مذمت کرنی چاہئیے۔
تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ
دوسری جانب ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو جواب بھی ٹوئٹرپرہی دیتے ہوئے کہا ٹریزا مے مجھ پر توجہ دینے کے بجائے دہشتگردی کے خاتمے پردھیان دیں۔