لندن : برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیورز کی کمی سے پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کی شدت کو کم کرنے کےلیے فوج نے ٹینکرز چلانے کی ذمہ داری سنبھالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے یورپی یونین سے علیحدگی کے نتیجے میں برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیورز کی قلت پیدا ہوگئی جو ملک میں شدید پیٹرول بحران کا باعث بنی۔
پیٹرول کی کمی نے شدت اختیار کی تو لندن میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پیٹرول بحران کی شدت اور شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے برطانوی فوج کے ٹینکر ڈرائیورز نے پیٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکرز چلانے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی فوری طور پر 5 ہزار ٹرک ڈرائیورز کو ویزے دینے کا اعلان کیا تھا، یوکے روڈ ایسوسی ایشن نے کہا، ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے برطانیہ کو کم از کم ایک لاکھ ٹرک ڈرائیورز کی ضرورت ہے۔
پیٹرول کمپنی برٹش پیٹرولیم نے ڈرائیورز کی کمی کے باعث کچھ گیس اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔