جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’ویکسینیشن کے باوجود کرونا کی ڈیلٹا قسم پر قابو پانا مشکل ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے پبلک ہیلتھ نے انکشاف کیا کہ ہے ویکسین کے بعد بھی کرونا کی ڈیلٹا قسم پر قابو پانا مشکل ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے پبلک ہیلتھ نے کرونا کی تغیر شدہ قسم ’ڈیلٹا‘ کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ویکسینز بھی ڈیلٹا ویریئٹ کا پھیلاؤ نہیں روک سکتیں۔

ماہرین نے انکشاف کیاکہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد بھی کرونا ویکسین سے خود متاثر ہوکر دوسروں میں وائرس کو باآسانی منتقل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں تحقیق کے دوران ایسے شواہد ملے جن کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے افراد دونوں کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کا آسان ہدف ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیلٹا ویرینٹ کی جدید شکل انتہائی تباہ کن قرار

پبلک ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا، جس کو تصدیق کے لیے دیگر اداروں اور متعلقہ حکام کو بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں ڈیلٹا کے تصدیق ہونے والے کیسز میں سے 55 فیصد متاثرہ افراد غیر ویکسین شدہ جبکہ 35 فیصد افراد مکمل ویکسین لگواچکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں