پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

’صارم  برنی میرے نام پر چندہ جمع کرتا رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ: برطانیہ سے آئی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ صارم برنی ان کے نام پر مختلف چینلز پر چندہ جمع کرتا رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ سے آئی عائشہ نامی خاتون نے انسانی اسمگلنگ کیس میں ملزم صارم برنی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں شادی کرکے پاکستان آئی، طلاق کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی، خودکشی کے لیے سی ویو گئی تو لوگوں نے پکڑ کر صارم برنی ٹرسٹ پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان سے روزانہ پوچھتی کہ مجھے کب بھیجیں گے کہا گیا ابھی آپ کے انٹرویوز ہوں گے پھر بھیجیں گے، مجھے انٹرویوز کے لیے لے دو شوز میں لے جایا گیا 50 سے 60 لاکھ کی فنڈنگ ہوئی، مجھے کچھ نہیں ملا سب اس کے اکاؤنٹ میں چلا گیا۔

- Advertisement -

خاتون کا کہنا تھا کہ پھر میں نے وہاں سے نکلنے کا سوچا اور چوکیدار غلام مصطفیٰ سے بات کی، اس نے مجھے مدد کرنے کا کہا اور مجھے وہاں سے نکلوایا پھر میں نے اس سے شادی کرلی تو صارم برنی کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں کہ تم لڑکی لے کر بھاگے ہو۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ یہ معصوم بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے، ان کا برین واش کرتا ہے اور پھر ان کو آگے بیچ دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے دراز میں متعدد برطانیہ کے پاسپورٹس ملے لیکن وہ لوگ غائب تھے۔

خاتون نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو برطانیہ بھیجا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں