تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ایران نے یوکرین کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف فریب پر مبنی دعوے اور ایران مخالف پروپیگنڈے پر مبنی بیانات میڈیا جنگ کا ایک حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کی ڈرونز پر تنقید کا مقصد مغرب سے اسلحہ اور امداد بٹورنا ہے، ان جھوٹے دعوؤں کے ذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سے زیادہ سے زیادہ ہتھیار اور مالی امداد حاصل کرسکتا ہے۔ کنعانی نے مزید کہا کہ یوکرین اپنے ان دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے سے انکار کرتا رہا ہے۔

واضح رہے ایران نے ابتدائی طور پر روس کو ڈرون ’’شاہد‘‘ کی فراہمی سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ اس نے تنازع شروع ہونے سے قبل ان ڈرونز کی بہت کم تعداد روس کو فراہم کی تھی۔ دوسری طرف کیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہروں اور انفراسٹرکچر پر روسی حملوں میں ڈرونز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے گزشتہ روز ایک ویڈیو خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ ایران ماسکو کو ڈرون فراہم کرکے تاریخ کے تاریک پہلو کی طرف جارہا ہے اور ایران کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -