جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’یوکرین نے روس پر کلسٹر بموں سے حملہ شروع کر دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین پر امریکا کی جانب سے فراہم کردہ کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام عائد کر دیا۔

روس کے بیلگوروڈ علاقے کے گورنر نے کہا ہے کہ یوکرین نے جمعے کے روز سرحد کے قریب ایک گاؤں پر کلسٹر گولہ باری کی ہے۔

گورنر نے یہ بیان ہفتے کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر روزانہ بریفنگ کے دوران بغیر ویڈیو ثبوت کے دیا ہے جب کہ یوکرائنی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

روسی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "یوکرین کی فوج کی طرف سے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں چار صحافی زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین نے اس واقعے میں کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کیا تھا لیکن اس کے ثبوت فراہم نہیں کیے اور رائٹرز آزادانہ طور پر اس کی تصدیق کرنے کے قابل نہیں ہے۔

یوکرین کو اس ماہ امریکا سے کلسٹر بم ملے تھے لیکن اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں دشمن کے فوجیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے زپوریزیا میں فرنٹ لائن کے قریب گولہ باری سے روس کی RIA نیوز ایجنسی کا ایک نامہ نگار ہلاک اور تین دیگر روسی صحافی زخمی ہو گئے۔

وزارت نے کہا کہ یہ صحافی ہفتے کے روز یوکرین کے توپ خانے کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہیں میدان جنگ سے نکال لیا گیا تھا لیکن RIA کے نمائندے روستیسلاو زووراولیو سفر کے دوران ہلاک ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں