بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

یوکرین کے سفارت خانوں میں پراسرار ’خونی پارسلز‘ موصول

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ : یورپ کے متعدد ممالک میں قائم یوکرین کے سفارت خانوں کو پراسرار ’خون آلود‘ پارسل بھجوائے گئے ہیں جن میں سے مردہ جانوروں کی آنکھیں برآمد ہوئیں۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کے مطابق مذکورہ "خونی پارسل” ہنگری، نیدرلینڈز، پولینڈ، کروشیا اور اٹلی میں یوکرین کے سفارت خانوں کو موصول ہوئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں یوکرینی سفارت خانے کو گذشتہ روز ایسا ہی ایک پارسل موصول ہوا، جس کے اندر جانوروں کی آنکھیں تھیں اور ڈبہ خون آلود تھا۔

- Advertisement -

یوکرین اور اسپین کے حکام کا کہنا ہے کہ پارسلز کا یہ سلسلہ صرف ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ متعدد ممالک میں یوکرین سفارت خانوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کو پارسل آنے کے بعد اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں واقع یوکرینی ایمبیسی کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا گیا اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا جس میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک 17 سفارت خانوں کو بم سے اڑنے کی دھمکیوں کے علاوہ ایسے لفافے موصول ہوچکے ہیں جن میں گائیوں اور سوروں کی آنکھیں تھیں۔

یوکرین کے خارجہ امور کے وزیر دیمیٹرو کولیبا نے کہا کہ یوکرین کے سفارت خانوں کو بھیجے جانے والے پارسلز” دہشت گردی اور دھمکانے کی منصوبہ بند مہم” کا حصہ ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولنکو کا کہنا ہے کہ ہنگری، نیدرلینڈز، پولینڈ، کروشیا اور اٹلی میں سفارت خانوں اور نیپلز، کراکو اور برنو کے قونصلیٹس کو بھیجے جانے والی پیکٹس کو کسی محلول سے بھی تر کیا گیا تھا اور ان میں سے تیز ناگوار بو آ رہی تھی۔

مزید پڑھیں : اطالوی سفارت کاروں کی کار پر دہشت گردوں کا بم سے حملہ

خیال رہے کہ چند روز قبل میڈرڈ میں یوکرینی سفارت خانے میں ایسے لفافے بھی بھیجے گئے تھے جن کو کھولنے پر دھماکہ ہوا تھا اور سفارت خانے کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں