اشتہار

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر یوکرینی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

خارکیف: اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک یوکرینی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام کی تعلیمات نے یوکرینی کے دل میں جگہ بنالی، خارکیف کے معذور لڑکے ورونکو نے اسلام قبول کر لیا۔

روسی حملے میں خارکیف کے رہائشی ورونکو نہ صرف اپنا گھر کھو بیٹھے تھے بلکہ اہلیہ اور 2 بیٹیوں سے بھی جدا ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

ایسے وقت میں مسجد کے امام نے ورونکو کو مسجد میں پناہ دی، جس کے بعد دین اسلام سے متاثر ہو کر ورونکو اُرکو نے اسلام قبول کر لیا۔

مسجد کے امام کا کہنا ہے جب صورت حال خراب تھی تو ورونکو نے مدد مانگی، اس کے بعد ورونکو ہمارے ساتھ مسجد میں رہتے ہیں اور اب ہم بھائی ہیں۔

ایک ویڈیو میں ورونکو نے بتایا کہ جب 8 مارچ کو رضاکار میری فیملی کو کہیں لے گئے، تو میں بالکل اکیلا رہ گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ جب حملہ ہوا تو میں 9 ویں فلور سے شیلٹر جایا کرتا تھا، عمارت میں کوئی گیس، بجلی اور پانی کچھ بھی نہیں تھا، تب امام محمد علی نے مسجد میں مجھے رہنے کی پیش کش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ورونکو نے کچھ دنوں بعد اسلام قبول کر لیا، امام نے بتایا کہ جب حالات ناقابل برداشت ہو گئے تو ورونکو نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا ’علی مجھے لے جاؤ۔‘ تب سے وہ مسجد میں رہائش پذیر ہیں، اور ہم اب بھائی بھائی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں