تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یوکرین کی فوجی اہلکار کا میدان جنگ میں رقص، ویڈیو وائرل

روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری ہے دونوں کے فوجی میدان جنگ میں ہیں جہاں سے آئے روز ہولناک خبریں سامنے آتی ہیں تاہم خلاف توقع اب میدان جنگ میں یوکرینی فوجی کی رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

یوکرینی محکمہ دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک خاتون فوجی اہلکار کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو یوکرین میں مقبول ’پکاچو رقص‘ کر رہی ہے۔

یوکرینی محکمہ دفاع نے ٹوئٹ کو اس کپیشن کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ ’’صبح کا پکاچو رقص، سردیاں کبھی بھی اچھے موڈ میں رکاوٹ نہیں بنیں۔‘‘ جب کہ اس ویڈیو میں جنگ کا ذکر تک نہیں کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوجی اپنی مکمل وردی، لوہے کی ٹوپی، بلٹ پروف جیکٹ، بوٹس اور ناجانے کس کس سامانِ حرب سے لیس ہے تاہم وہ میدان جنگ میں فوجی پوزیشن لینے کے بجائے رقص کرنے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میں گانے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے اور اطراف میں ہر طرف برف ہی برف نظر آ رہی ہے۔

 

سارا منظر ویڈیو میں دیکھتے ہوئے یہ تاثر بھی ابھرتا ہے کہ شاید خون جما دینے والے موسم اور حسین نظارے میں یوکرینی فوجی نے اپنے جسم کو وارم اپ رکھنے کے لیے رقص کیا ہے اور ان لمحات کو اس کے ساتھی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔

تاہم وجہ کچھ بھی ہو لیکن جنگ کے درمیان سرد ترین موسم میں یوکرینی فوجی اہلکار پرجوش انداز میں رقص بہت خوب کیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک لگ بھگ 90 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے اور صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -