تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ کا یوکرین سے متعلق اہم اعلان

کیف: برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے لئے فضائی دفاعی پیکج کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ یوکرین پر موجود برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد رشی سونک نے بتایا کہ برطانیہ یوکرین کو فضائی دفاعی پیکج کے تحت 50 ملین پاؤنڈ کا پیکج فراہم کرے گا جس میں 125 اینٹی کرافٹ گنز اور جدید ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی پیکج یوکرین کو روسی حملوں سے تحفظ فراہم کرے گا۔

کیف کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ کس طرح برطانیہ جنگ کے آغاز سے ہی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہا، میں آج یہ کہنے آیا ہوں کہ برطانیہ اور ہمارے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ وہ اس وحشیانہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے لڑرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج زمین سے روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہورہی ہے۔

ادھر برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر نےٹوئٹ کیا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد رشی سونک نے کیف کا پہلا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی حملوں سے اب تک 400 سے زائد بچے ہلاک ہوئے، یوکرین

انہوں نے لکھا کہ جنگ کے آغاز سے ہی برطانیہ اور یوکرین اہم اتحادی رہے، آج کی ملاقات میں بھی اہم ترین موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے لکھا کہ ‘برطانیہ جانتا ہے کہ آزادی کے لئے لڑنے کا کیا مطلب ہے’؟َ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد برطانیہ کیف کو فوجی ودفاعی سامان مہیا کررہا ہے۔

ادھر روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین پر اپنی جارحیت شروع کرنے کے بعد سے برطانیہ ماسکو کے خلاف پابندیاں عائد کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -