اشتہار

جھانوی کپور کی ’الجھ‘ کی پہلی جھلک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم ’الجھ‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اسپائی تھرلر فلم الجھ میں مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ دیگر اداکاروں میں گلشن دیویا اور روشن میتھیو، میانک چانگ، سچن کھیڈکر، راجندر گپتا، جتیندر جوشی ودیگر شامل ہیں۔

فلم الجھ کی ہدایت کاری کے فرائض سدھانشو ساریہ انجام دیں گے جبکہ اس کی کہانی پرویز شیخ اور سدھانشو ساریا نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

الجھ کی کہانی ایک آئی ایف ایس افسر کی ہے جس کا تعلق بااثر محب وطنوں کے خاندان سے ہے اور وہ افسر سازش کا شکار ہوجاتا ہے اور مختلف پریشانیوں میں پھنس جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم میکرز نے انٹرنیشنل اسپائی تھرلر فلم ’الجھ‘ کی کاسٹ اور ٹائٹل کا اعلان کیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی۔

جھانور کپور نے کہا کہ ’جب مجھ سے الجھ کے اسکرپٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے مجھے فوری طور پر اپنی طرف متوجہ کرلیا کیونکہ بطور اداکار میں ایسے اسکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں جو مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے پر مجبور کرتے ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ الجھ کی کہانی اور میرا کردار بہت ہی چیلنجنگ ہے۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دھڑک، ملی، گڈلک جیری، روحی، ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں