منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ہمارے حکمران مغربی ایجنڈا پورا کررہے ہیں‘ فضل الرحمن

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان:مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران مغربی ایجنڈا پورا کررہے ہیں ‘ ہمیں اپنے اور پرائے دونوں نے نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ساری دنیا اور ہمارے حکمران مغربی ایجنڈا پورا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کفر کی دنیا اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوسکی‘ ہم مذہبی یاسیکولردنیاکےعزائم کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نےیہ بھی کہا کہ مغربی دنیا مسلمانوں کو ایک لاٹھی سے ہانکتی ہے ‘ مغربی ایجنڈے کے خلاف جدوجہد جا ری رکھنا ہوگی۔

اسلامی مفکرین جمہوریت کو تبدیلی کا بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں*

جمعیت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم مسلک میں تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں اور ایک دوسرےکوبرداشت کرنےکوتیارنہیں ہیں ہمیں اپنے اور پرائے سبھی نے نقصان پہنچایا ہے‘ دنیا کے مقابلے کے لیے اپنی قوت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

ا س سے قبل مارچ کے مہینے میں فیصل آباد میں منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آج پوری آج دنیامتفق ہےکہ جنگیں ختم کرناہوں گی کیونکہ ان کےذریعےسے مطالبات منوانےکےطریقے پرانےہوچکےہیں۔ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہمیں پوری قوم اورامت مسلمہ کی آوازبننا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ سخت طریقے اختیارکرنےسےتحریکیں رک جاتی ہیں۔ اسمبلی ممبران کوملکی وسائل پردسترس حاصل ہوتی ہے لہذا قانون سازی کےلئےعوامی قوت جمع کرناہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں