اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

لندن میں‌ آج سے الٹرا لو ایمیشن زون کا نفاذ

اشتہار

حیرت انگیز

الٹرا لو ایمیشن زون آج سے پورے لندن میں نافذ ہو گیا جس کے تحت آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو یومیہ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الٹرا لو ایمیشن زون آج سے پورے لندن میں نافذ ہو گیا جس کے تحت آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گاڑی چلانے کی سورت میں یومیہ ساڑھے 12 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق لندن کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ شہر کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے اور اس حوالے سے میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے الٹرا لو ایمیشن زون میں توسیع ضروری ہے کیونکہ فضائی آلودگی کے سبب لندن میں 4 ہزار افراد قبل از وقت موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

- Advertisement -

میئر لندن نے الٹرا لو ایمیشن زون کی توسیع کے ساتھ ماحول دوست گاڑی کے خریداروں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب لندن کے اطراف میں واقع کونسلوں کی جانب سے اس توسیع کی مخالفت کی گئی ہے اور 7 میں سے 6 کونسلوں نے زون کی توسیع سے متعلق سائن لگانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ فار لندن سے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ الٹرا لو ایمیشن زون (Ulez) کی توسیع برطانیہ اور یورپ میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے لائی گئی اسکیموں میں سے ایک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں