جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

نیتن یاہو حکومت ڈگمگانے لگی، اتحادی جماعت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

فوج میں جبری بھرتی کے تنازع پر اسرائیلی حکومت بحران کا شکار ہوگئی۔

اسرائیل کی حکومت ایک الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی کی طرف سے لازمی فوجی سروس کے تنازعہ کے درمیان حکمران اتحاد کو تحلیل کرنے کی دھمکی کے باعث ہنگامہ آرائی کا شکار ہے۔

الٹرا آرتھوڈوکس جماعت نے اتحادی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے اور یونائیٹڈٹوراہ جوڈازم اتحاد نے نیتن یاہو کی حمایت واپس لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رہنمائی کرنے والے ربیوں نے ارکان کو حکومت چھوڑنےکی ہدایت دی ہے۔ یونائیٹڈٹوراہ جوڈازم کے پاس اسرائیلی پارلیمنٹ میں 7نشستیں ہیں۔ جماعت کی علیحدگی کے بعد حکومت کے پاس صرف 61 نشستیں رہ جائیں گی۔

تنازع کی جڑ الٹراآرتھوڈوکس کمیونٹی کی فوجی سروس سے استثنیٰ کا معاملہ ہے کیونکہ الٹراآرتھوڈوکس یہودی فوجی سروس کو عقائد سے متصادم سمجھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں