تازہ ترین

’زلزلہ بہت خوفناک تھا، بیڈ سے نیچے گر گیا‘

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عمیر جسوال کا کہنا ہے کہ زلزلہ بہت ہی خوفناک تھا بیڈ سے نیچے گر گیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سوات اور کے پی میں زلزلے سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔

شوبز شخصیات کی جانب سے بھی زلزلے کے باعث ہونے والے نقصان پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظۃار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شوبز فنکاروں نے زلزلے سے متعلق پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ زلزلہ کس قدر خوفناک تھا۔

گلوکار عمیر جسوال نے لکھا کہ زلزلہ بہت ہی خوفناک تھا جس دوران وہ بیڈ سے نیچے گر گئے تھے۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یااللہ رحم، سب خیریت سے ہوں۔ اداکارہ حرا خان نے بھی زلزلے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے سب کی خیریت دریافت کی۔

Comments

- Advertisement -