اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل : سماعت کے لیے جج کی تقرری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر بدعنوانی کے معاملے میں تین سال کی پابندی کے خلاف ان کی اپیل کی سماعت پاکستان سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے۔ جونہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، پی سی بی اس کاا اعلان کردے گا، یاد رہے کہ عمر اکمل پر پابندی کا فیصلہ 27 اپریل کو سنایا گیا تھا۔

- Advertisement -

دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں : عمر اکمل نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی

پی سی بی نے اس سے پہلے اکمل پر آرٹیکل 2.4.4 کے خلاف ورزیوں کے کیس کی سماعت کی تھی۔ اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی -20 مقابلے کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب1003، 3194 اور 1690رنز بنائے ہیں، انہوں نے اپنا آخری مقابلہ گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں