ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

عمر اکمل نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ عمر اکمل پی سی بی کی جانب سے عائد تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی معاونت کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم کی خدمات حاصل کیں۔

عمر اکمل نے وکلاء سے مشاورت کے بعد پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

- Advertisement -

ڈسپلنری پینل نے دو مختلف اوقات میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو تین برس کی پابندی کی سزا سنائی تھی۔

20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں