تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی، عمر اکمل نے کپڑے اتار دئیے، پی سی بی کا نوٹس

لاہور: نت نئے اسکینڈل کی زد میں رہنے والے قومی کرکٹر عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار دئیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر عجیب حرکت دکھانے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے اپنے کپڑے اتارتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟

عمر اکمل کی اس حرکت کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے اسٹاف بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بغیراجازت ڈسکو کلب جانے پر پی سی بی عمر اکمل پر برہم، جرمانہ عائد کردیا

قومی کھلاڑی کے اس عمل پر اسٹاف نے پی سی بی سے شکایت کی جس پر پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ان کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق عمر اکمل کی شکایت موصول ہوگئی ہے ان کے اس ایکشن پر جائزہ لیا جارہا ہے اس معاملے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر یہ حرکت کی تاہم ماضی کے ریکارڈ کے باعث ان کے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل تنازع کی زد میں پہلی بار نہیں آئے ہیں اس سے قبل ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر بھی ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا، عمر اکمل نے مکی آرتھر پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ آرتھر نے انہیں گالیاں دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -