جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘ملزم مجھ سے 111 لاکھ روپے لے کر فرار ہوا’

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے ساتھ ہونے والے 111 لاکھ روپے فراڈ مقدمے کی پیش رفت کے لیے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے۔

کرکٹر عمراکمل نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات کی اور فراڈ کے معاملے سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے عمراکمل کو مکمل میرٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

عمراکمل کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی میں فراڈ کا مقدمہ درج کرائے 8 ماہ گزر چکے ہیں اور تفتیشی آفیسر طارق نے نامزد ملزم سمیر کا نام نکال دیا ہے۔

- Advertisement -

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ملزم سمیرمجھ سے111لاکھ روپے لےکر فرار ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں