تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمر اکمل آتے ہی چھا گئے، گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ‌ پچھاڑ دیا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کے لاٹھی چارج کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، کپتان سرفراز احمد کو ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمر اکمل نے شاندار 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

جیسن روئے نے 54 اور کپتان سرفراز احمد کی 50 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔محمد وسیم جونیئر اور لیام ڈوسن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔

الیکس ہیلز نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،  رحمان اللہ گرباز 19 رنز بناسکے، فہیم اشرف نے آخری اوورز میں دھواں دھار 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاداب خان 12 رنز پر شاہد آفریدی کا نشانہ، اعظم خان کو بغیر کوئی رن بنائے شاہد آفریدی نے رن آؤٹ کیا، آصف علی بھی ایک چھکا مار کر چلتے بنے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ اور نور خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے اہم آل راؤنڈر محمد نواز کی خدمات سے محروم ہے کیونکہ وہ انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو ٹیم کو دستیاب نہیں وہ ایونٹ سے جاچکے ہیں۔

اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں محمد اخلاق، الیکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، شاداب خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، لیام ڈوسن، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں