جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

بابر اعظم کی کپتانی پر عمر اکمل بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل بھی بابر اعظم کی کپتانی پر بول پڑے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی آتی ہے تبھی تو پانچ سال تک وہ قومی ٹیم کا کپتان رہا ہے۔

میزبان نے کہا کہ لیکن انہوں نے کوئی ٹائٹل نہیں جیتا؟

جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ ٹائٹل نہیں جیتا تو یہ پی سی بی کو دیکھنا چاہیے، ہر دو سال کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ اور چار سال کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ آتا ہے دو سال بعد نظر آجاتا ہے کہ یہ کپتان ہے یا نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: ’ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘ عمر اکمل نے یہ کس فاسٹ بولر کے لیے کہا؟

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ بابر سے کپتانی لے پھر پانچ سال اسے کپتان کیوں رکھا۔

میزبان نے سوال کیا کہ بابر پی ایس ایل میں بھی چوتھی مرتبہ کپتانی کررہے ہیں، جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ پھر فرنچائز کو چاہیے کہ انہوں نے کپتان کیوں بنا رکھا ہے؟

عمر اکمل نے کہا کہ فرنچائز سے پوچھیں کہ انہوں نے بابر کو کپتان کیوں برقرار رکھا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں