لاہور: پولیس نے کرکٹرعمر اکمل پر حملہ میں ملوث برطانوی شہری سمیت کئی افراد گرفتار کرلیا ، حراست میں لیاگیا مبینہ حملہ آور خود کو عمر اکمل کاپرستاربتارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمر اکمل نے جان کے خطرے کے پیش نظر لاہور پولیس سے رابطہ کرکے درخواست دی، جس میں کہا کہ کچھ افراد میرے گھر کے باہر آئے اور حملہ آوور ہوکر میری جان لینے کی کوشش کی۔
عمر اکمل نے اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی پولیس کو فراہم کی ہیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برطا نوی شہری سمیت کئی افراد گرفتار کرلیا، حراست میں لیاگیا مبینہ حملہ آور خود کو عمر اکمل کاپرستاربتارہاہے۔
دوسری جانب پولیس نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عمر اکمل کے گھر کے باہر سے حراست میں لیے گئے افراد کی گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔
حراست میں لیے گئے افراد کے اہلخانہ نے عمر اکمل کے خلاف درخواست پولیس کو جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بچے عمر اکمل کیساتھ سیلفی کھنچوانے گئے تھے لیکن عمر اکمل نے گالم گلوچ کی اور اپنے ملازمین کیساتھ مل کر تشدد کیا۔