منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بدعنوانی کیس : عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر بدعنوانی کے معاملے میں تین سال کی پابندی کے خلاف ان کی اپیل کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ امید ہے عمر اکمل کو انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کی ناکام کوشش و تنازعات سے بھرپور کیرئیر رکھنے والے عمر اکمل کی سزا کم کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں موجود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود مختار ایجوڈ کیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کی۔ سماعت تین گھنٹے تک جاری رہی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی کا کہنا ہے کہ کرکٹر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ آزاد ایڈجوڈیکٹر سے انصاف ملے گا۔

دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27اپریل کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں : عمر اکمل نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی

پی سی بی نے اس سے پہلے اکمل پر آرٹیکل 2.4.4 کے خلاف ورزیوں کے کیس کی سماعت کی تھی۔ اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی -20 مقابلے کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب1003، 3194 اور 1690رنز بنائے ہیں، انہوں نے اپنا آخری مقابلہ گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں