ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاڈلے بچے نے غیرقانونی طریقے سے وزیراعلیٰ کا حلف لیا، عمر چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمنہ نے کہا ہے کہ آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے جس کے تحت حمزہ شہباز سے حلف لیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قابل احترام ہیں، عدالت کا غلط استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس جواد حسن نے غلط فیصلہ جاری کیا، اعتزاز احسن نے بھی میری اس بات پر اتفاق کیا ہے، یوسف رضا گیلانی کو بھی قانون کا علم نہیں ہے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ تقریب حلف برداری کے روز مجھے یرغمال بنایا گیا، مگر میں نے کوئی تماشا نہیں بنایا، میرے پاس 10 مالی تھے، لاڈلے وزیراعلی کا باپ وزیراعظم ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پیسہ اور بچے لوگوں کو مروا دیتے ہیں، مجھے کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ ایک لاڈلے بچہ نےغیر قانونی طریقے سے حلف اٹھایا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل بھیج رہا ہوں، آئین میں کوئی شق موجود نہیں ہے جس کے تحت حلف لیا گیا، آئین کے تحت ہر فیصلہ کروں گا۔

عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے تحت 80 سے زائد جامعات ہیں، ایجوکیشن سیکٹر میں مافیا بیٹھے ہوئے ہیں، لاہور کی جامعہ کے پاس منظوری نہیں تھی انجینئرنگ کرارہے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں