اسلام آباد : توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی کو خریدنے کے دعویدار عمر فاروق ظہور نامی شخص کی سابقہ اہلیہ نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمر فاروق کی سابقہ اہلیہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ مطلوب ملزم عمر فاروق سے مجھے جان کا خطرہ ہے۔
صوفیہ مرزا نے کہا کہ عمرفاروق نے12سال قبل میرے بچوں کو اغواء کیا اور دستاویزات میں غلط ولدیت ظاہرکی اور انہیں اسمگل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا۔
I have serious life threat from wanted criminal Umer farooq zahoor who kidnapped and smuggled my babies 12 years ago on sadaf and zubair fake parentage.Bogus firs r being lodged against me.All fake cases/news against me r done to deprive me frm my babies #bringbackzainabzunairah
— Sophia Mirza (@IamSophiaMirza) November 16, 2022
خاتون کا کہنا ہے کہ میرے خلاف عمر فاروق نے بوگس ایف آئی آر کٹوائی، میرے خلاف جھوٹے مقدمات اور خبروں کا مقصد مجھے اپنے بچوں سے محروم رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں : جسے خریدار بنا کر پیش کیا اسے گھڑی فروخت نہیں کی گئی، فواد
علاوہ ازیں گزشتہ روز نجی چینل پر عمر فاروق کی جانب سے کیے گئے دعوے کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے واضح کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی تھی، گھڑی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن گوشواروں میں بھی ڈیکلیئرڈ ہے۔
گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو گروپ نےجس کو خریدار بنا کر پیش کیا اسے گھڑی فروخت نہیں کی گئی اس شخص کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق ہے۔