اشتہار

پاک نیوزی لینڈ سیریز، عمر گل کو اہم ٹاسک مل گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کے بولنگ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مکی آرتھر قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کے طور پر واپسی کے لیے کمر بستہ ہیں، اس بات پر بھی غور کیا گیا ہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن کو ہیڈ کوچ، اینڈریو پوٹک کو بیٹنگ کوچ اور مورنے مورکل کو بولنگ کوچ کے طور پر کوچنگ میں شامل کریں گے۔

- Advertisement -

تاہم مورنے مورکل اس وقت جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بولنگ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مورکل کی عدم دستیابی کی وجہ سے عمر گل کی کیویز کے خلاف سیریز کے لیے عارضی بنیادوں پر خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ بریڈ برن ممکنہ طور پر سیریز میں کوچنگ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔

کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے باضابطہ اعلان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمر گل نے 60 ٹی 20 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں