پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

عمرشریف کی میت پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف کی میت جرمنی سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی میت کل جرمنی کے شہر میونخ سےکراچی لائی جائےگی، میت کو ترکش ایئر لائن کے زریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ادھر اداکار عمر شریف کی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں نماز جنازہ ادا کی گئی، ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کیلئے نیورمبرگ سٹی کی ترکش مسجد میں مسلم کمیونٹی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ فرینکفرٹ میں قونصل جنرل پاکستان زاہد حسین اور دیگر عملے نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

- Advertisement -

کمیونٹی ذرائع کے مطابق عمر شریف کے دنیا بھر سے مداحوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی، اس موقع پر پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہری بھی نماز جنازہ کیلئے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا‘ انوپم کھیر بھی لیجنڈ اداکار کے معترف

عمرشریف کے بیٹے جواد شریف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطہ میں قبر کیلئےجگہ کاتعین کیاگیاہے، والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔

عمرشریف کے بیٹے نے مزید کہا کہ میت پاکستان پہنچنے پر نمازجنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو طنز و مزاح کے بادشاہ لیجنڈری اداکار عمر شریف  طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں