تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمر کوٹ میں‌ 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم کا اعترافِ جرم

لاڑکانہ: سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں 8 سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا، جس نے اپنا جرم بھی قبول کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں 5 روز قبل ملزم نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبایا اور مردہ سمجھ کر پانی میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے علاج کے لیے حیدرآباد سول اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی حیدرآباد کے سول اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز نے بچی کی حالت بھی اب خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوجرہ موٹروے زیادتی کیس کا حیران کن ڈراپ سین، تہلکہ خیز انکشافات

اہل خانہ کی شکایت پر عمر کوٹ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور پڑوس میں رہنے والے ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ملزم  نے پولیس کو بتایا کہ پانچ روز قبل اُس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلہ دبانے کے بعد اُسے مردہ سمجھ کر پانی میں پھینک کر چلا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -