جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

عمر کوٹ‌ واقعے پر بھارتی پروپیگنڈا بری طرح‌ سے بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور خاص: سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں چار روز قبل اغوا ہونے والی خاتون کے معاملے پر بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی، جس میں مسلح افراد کو ایک خاتون کو زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو کے بارے میں ایک صارف نے کہا کہ خاتون کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا اور مزاحمت پر سرعام تشدد کا نشانہ بنا کر بالوں سے پکڑ کر کھینچا بھی گیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں، میڈیا نے معاملے پر پروپیگنڈا شروع کیا اور معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  امریکی اخبار نے بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

اسے بھی پڑھیں: پاکستان نے کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

بھارت کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے میں ظاہر کیا گیا کہ خاتون کو تبدیلی مذہب اور جبری شادی کے لیے اغوا کیا گیا۔

اب متاثرہ خاتون خود سامنے آئیں جنہوں نے بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا تعلق ہندو مذہب سے ہے، انہوں نے شوہر کے مظالم اور رویے سے تنگ آکر عدالت میں علیحدگی کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت میں درخواست کی سماعت کے بعد جب وہ واپس گھر جارہیں تھیں تو شوہر نے دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے بروقت اقدامات کر کے ناکام بنا دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون کو بازیاب کرایا اور اغوا میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ اغوا و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں