تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں امپائر کیساتھ افسوسناک واقعہ، ویڈیو وائرل

سڈنی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں امپائر کے ساتھ افسوس ناک حادثہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں امپائر کے سر پر کیپ نہ پہننے کے باعث کیمرہ لگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امپائر گیراڈ ایبڈ چلتے ہوئے آرہے ہیں اور اچانک ہی اوپر لگے کیمرے سے ٹکرا گئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کو تین ہزار سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں اور متعدد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے آسٹریلوی اسپورٹس کوریج کو دنیا کی بہترین کوریج قرار دیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس واقعے پر کمنٹیٹرز کا کھل کھلا کر ہنسنا اچھی مثال قائم نہیں کررہا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی تھی، بھارت نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

Comments

- Advertisement -