ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں آنے والے عمرہ زائرین احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک کا استعمال کریں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امن عامہ کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے استعمال سے انفیکشن اور دیگر مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عوام کا جم غفیر موجود ہے اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ ماسک کا استعمال کیا جائے۔

- Advertisement -

ادارے کے اہم ذمہ دار کا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ رش کے مقامات پر خصوصا سانس کی بیماری میں مبتلا اور معمر افراد کے لیے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آتے وقت ماسک کا استعمال جاری رکھیں تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیرملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لیے درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں بنائی گئی ہے جس کے ذریعے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودی عرب: کابینہ کا تعلیمی شعبے کے حوالے سے انقلابی قدم

فلاحی سوسائٹی کے مطابق عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ بزرگ افراد بھی مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں