تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب میں بس حادثہ‘ تین پاکستانی زائرین شہید متعدد زخمی

جدہ: مکہ سے جدہ جانے والی ہائی وے پر ہونے والے اندوہناک حادثے میں پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے تین زائرین شہید جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سانحہ مکہ سے جدہ جانے والی ہائی وے پر بریمان پل کے مقام پر پیش آیا جہاں زائرین سے بھری بس ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

سعودی ہلالِ احمر سوسائٹی (جدہ) کے ترجمان عبداللہ ابو زید کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سعودی ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے جدہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔


حرم شریف میں افسوسناک حادثہ، کرین گرنے سے107عازمین حج شہید


 سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ کہ جدہ ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر حسین نافع نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا کام ذاتی طور پر اپنی نگرانی میں مکمل کرایا۔

دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے کو تاحال واقعے کی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں لہذا وہ فی الحال شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔

یاد رہے کہ ستمبر 2017 میں حرم کعبہ میں طوفانی ہواؤں کے سبب کرین گرنے کے افسوس ناک حادثے میں 107 عازمین حج شہید جبکہ دوسو تیس زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -