تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

غیر یقینی صورت حال، اقوام متحدہ نےافغانستان سے عملہ منتقل کردیا

نیویارک: افغان دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں میں جاری بے یقینی صورت حال کے باعث اقوام متحدہ نے بھی افغانستان سے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے گذشتہ روز ایک سو بیس افراد کو کابل سے قازقستان کے شہر آلماتی روانہ کیا، یہ تعداد بدھ کے روز افغانستان چھوڑنے والے ارکان کے علاوہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ مسافروں میں اقوام متحدہ کے اہلکار اور متعدد غیرسرکاری تنظیموں کے ارکان ہیں جوافغانستان میں اقوام متحدہ کے تعاون سے بطور شراکت دار افغانستان میں اپنے امور سرانجام دے رہے تھے۔

اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ کابل سے روانہ ہونے والے اقوام متحدہ کے کچھ ارکان آلماتی سے اپنے کام سرانجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا افغانستان کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر یقینی صورت حال کے باعث اقوام متحدہ اپنے ہزاروں اہلکاروں اور شراکت داروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ لاکھوں افغانوں کو اہم انسانی اور دیگر امداد کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان سمیت تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جانوں کا تحفظ اور ضروریات پوری کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

- Advertisement -