پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ رواں سال جولائی میں سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ رواں سال جولائی میں سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرے گی، سی اے اے نے اکاؤ کی جانب سے سیفٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرنےکا فیصلہ کرلیا ، پاکستان سی اےاےکی یونیورسل سیفٹی اوور سیٹ آڈٹ 2021 جولائی سے شروع ہوگا۔

اکاؤ کی آڈٹ ٹیم 5 جولائی کو پاکستان پہنچے گی اور 15جولائی تک خصوصی آڈٹ کیاجائے گا، ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ اکاو کوسی اے اے سےمتعلق، کپتانوں کے لائسنس اور دیگرامور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ ٹیم سیفٹی آڈٹ سمیت فلائیٹ اسٹینڈرڈودیگراقدامات پر عالمی معیار کے مطابق جانچ کرے گی اور اینکسچر 1تا 19گائیڈلائن کے تحت مکمل آڈٹ کرے گی۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ اکاؤ کی جانب سے سیفٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرلئے ہیں، اکاؤ کو پچھلے سال نومبر میں آڈٹ کرنا تھا کورونا کی وجہ سے دورہ ملتوی ہواتھا۔

خیال رہے یواین تنظیم اکاؤ193 ممبر ممالک کی ہوابازی کی حفاظت اور نگرانی کی صلاحیتوں کا آڈٹ کرتی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں