اشتہار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امداد کی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 120 ووٹ پڑے، جب کہ 45 غیر حاضر رہے اور 14 بشمول اسرائیل اور امریکہ نے قرارداد کیخلاف ووٹ دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عرب ریاستوں کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا مسودہ اگرچہ قانون کے نفاذ کا پابند نہیں ہے تاہم یہ سیاسی وزن ضرور رکھتا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں سلامتی کونسل نے چار بار اجلاس میں ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد کو پاس کیا ہے، قرارداد کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی جس میں غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔

اس سے قبل سربراہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزیاں کی ہیں، مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق عالمی قانون سے بالاتر نہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق عالمی قانون سے بالاترنہیں۔ فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کو اسرائیلی قبضے میں جاتے دیکھا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں زیادہ انسانی امداد کی اجازت دینے پر بھی زور دیا، انھوں نے کہا کہ غزہ میں ایندھن ختم ہونے والا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ امداد کی ترسیل کو آسان اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ فلسطینی عوام 56 سال سے گھٹن کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں