جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابدیدی حراست سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حراست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، انھیں فوری طورپررہا کرنا چاہیے۔

ورکنگ گروپ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں معاوضے اوردیگرامورکی تلافی کی جائے۔

- Advertisement -

ورکنگ گروپ مطالبہ کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کی غیر قانونی حراست کا ذمےدار کون ہے اس کی باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے۔

اقوام متحدہ کے گروپ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کو الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پرمقدمات بنائے گئے، انتخابات سے قبل ان کی پارٹی کے ارکان کو گرفتاراورتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی ریلیوں میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا تھا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں انسانی حقوق اوربنیادی آزادیوں کااحترام کرے ، ہمارےجمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی الگ شاخ ہے، انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستان سےاٹھاتےرہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں