جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف او آئی سی کی پاکستانی قرارداد منظور’

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم امہ کیلئےبڑی خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کے ثمرات آنےلگے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اسلامو فوبیاکی بڑھتی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ نے او آئی سی کی پاکستان کی جانب سے متعارف کروائی گئی قرارداد منظور کر لی ہے 15مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج اقوام متحدہ نےدنیاکودرپیش سنگین چیلنج کوتسلیم کر لیا ہے مسلم امہ کا اگلا چیلنج اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے قرارداد کا مقصد مسلمانوں کےخلاف منظم نفرت انگیز سلسلے کو روکنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں