غزہ: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کو جان بچانے والی دواؤں کی فراہمی روک دی۔
اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی حکام دوائیں اور فیول لے جانے والے قافلوں کو شمالی غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 132 فلسطینی شہید
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امدادی اداروں نے اسرائیل سے امداد اور دواؤں کی ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے جبکہ الاقصیٰ اسپتال فیول ختم ہونے سے تاریکی میں ڈوب گیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسپتالوں، اسکول اور گھروں پر شدید بمباری سے کل سے اب تک مزید 132 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جس کے بعد شہیدوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ادھر اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے ۔جنگ کے خاتمے کے بعدغزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے ۔ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔