تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسلام آباد، یتیم بھتیجی سے مبینہ زیادتی کرنے والا تایا گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے یتیم بھتیجی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے تایا کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ای الیون ٹو کی رہائشی لڑکی نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دائر کی کہ وہ والدین کی وفات کے بعد سے وہ اپنے تایا کامران میگی کے گھر پر رہتی ہے۔

درخواست کے متن میں لڑکی نے لکھا کہ ’میرا تایا گزشتہ دو سال سے ڈرا دھما کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے‘۔ متاثرہ خاتون نے اپیل کی کہ پولیس تایا کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرے۔

تھانہ گولڑہ کی پولیس نےمتاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کی اہلیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ’شوہر میری غیر موجودگی میں اپنی بھتیجی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا‘۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ

دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ رضا آباد کی پولیس نے کلیم شہید پارک سے گیارہ سالہ بچے کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شاہ زیب 27 نومبر کی رات بچے کو پارک سے اپنے گھر پر لے گیا اور ساتھی کے ساتھ مل کر متاثرہ بچے حسنین کو رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نےمزاحمت پر مغوی حسنین کوتشددکانشانہ بھی بنایا۔

علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے لاہور کے شیرا کوٹ اور نوٹ کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چار مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اطلاع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت غلام مرتضیٰ، افضل، وسیم رؤف کے ناموں سے ہوئی جو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

Comments

- Advertisement -