منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

درندہ صفت چچا نے 11 سالہ بھتیجی کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پسرور : درندہ صفت چچا نے 11 سالہ بھتیجی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نواحی علاقے گلانوالہ کی رہائشی 11 سالہ بچی کو چچا نے زیادتی کانشانہ بناڈالا۔

بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم علی رضا کیخلاف تھانہ سبزپیرمیں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم نے اپنی بھتیجی کو بہادر پور گاؤں لے جاکر زیادتی کانشانہ بنایا۔

- Advertisement -

پولیس نےفوری کاروائی کرتےہوئےدرندہ صفت ملزم کوگرفتارکرلیا۔

یاد رہے لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں فیصل آباد سے پھوپھی کے گھر آئی بچی کو کزن نے نیند کی گولیاں کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا تھا، پولیس کے مطابق بچی فیصل آباد سے لاہور پھوپھی کے گھر آئی ہوئی تھی جسے کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلائیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی سے جنسی زیادتی کے دوران جب ہمسائے نے دیکھ کر شور مچایا تو ملزم فرار ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں