تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر خالق حقیقی سے جاملے

لاہور : مشہور افسانوی کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر حرکت قلب بند کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔

فنکار، ہدایت کار، پتلی باز، مصنف اور صوتی اداکار فاروق قیصر کے نواسے نے ان انتقال کی تصدیق کردی، 13 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاروق قیصر نے 1976 میں انکل سرگم کے کردار سے شہرت پائی تھی۔

انہوں نے انکل سرگم کے کردار کے ذریعے معاشرتی مسائل اجاگر کیے، لازوال شخصیت کے حامل فاروق قیصر کی بہترین خدمات اور کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جاچکا ہے۔

علالت کے باعث انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر صدارتی ایوارڈ وصول کرنے بھی ویل چیئر پر آئے تھے۔

ہدایت کار، فنکار و صوتی اداکار سن 1976 سے سرکاری ٹی وی سے منسلک تھے جہاں آپ نے بچوں کےلیے کتھ پتلی شو ’کلیاں‘ تیار کیا، جس کے افسانوی کردار انکل سرگم نے فاروق قیصر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، آپ نے مختلف مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔

یاد رہے کہ فاروق قیصر کے والد سرکاری ملازم تھے جس کے باعث وہ کئی شہروں کا سفر کرچکے ہیں، انہوں نے پشاور سے میٹرک، کوئٹہ سے ایف اے اور لاہور کے نیشنل کالج سے فائن آرٹس میں گریجویشن مکمل کیا جب کہ فائن آرٹس میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کرنے رومانیہ چلے گئے اور پھر 1999 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خا اظہار افسوس

فاروق قیصر کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان و دیگر سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارئ شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -