تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

امریکا: 15 سالہ بھتیجے کے ہاتھوں چچا کی بھیانک موت، وجہ کیا بنی؟

واشنگٹن: امریکا میں 15 سالہ بھتیجے نے اپنے ہی رشتے دار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور رقم لوٹنے کے بعد چچا کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، چارلس الیکس زینڈر نامی بھتیجے نے 46 سالہ کوری سمتھ نامی چچا کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے اپنے چچا کی ہی پستول سے انہیں نشانہ بنایا، ملزم کے پاس سے 7 ہزار ڈالر برآمد ہوئے ہیں، مقتول مقامی اسکول میں بحیثیت فٹبال کوچ اپنے پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے تھے۔

فلوریڈا پولیس حکام نے بتایا کہ چچا نے بھتیجے کو اپنے گھر رہنے کے لیے بلایا تھا، ابتدائی طور پر تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ چارلس فائرنگ کے وقت گھر میں ہی موجود تھا، اہلکاروں نے تفتیش کی تو ملزم کے بیگ سے 7 ہزار ڈالر برآمد ہوئے، قتل کی خبر ملزم کی ماں نے پولیس کو دی تھی۔

پولیس نے چارلس الیکس کے خلاف دیگر قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ملزم لامر الیکس زینڈر نامی ہلاک مجرم کا بیٹا ہے، لامر گزشتہ سال نومبر میں دوران ڈکیتی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، اس واقعے میں اس کا ساتھی بھی ہلاک ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -