ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر انڈر ٹیکر ریٹائرڈ تو ہوگئے لیکن ان کے خطرناک داؤ پیج مداحوں کو ابھی بھی یاد ہیں۔
سوشل میڈیا پر سابق ریسلر انڈر ٹیکر کی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں وہ ریسٹورنٹ میں موجود ہیں اور مداح سے گفتگو کررہے ہیں۔
اس دوران مداح نے انڈر ٹیکر سے کہا کہ وہ انہیں اپنا کوئی مخصوص داؤ لگائیں، ڈیڈ مین نے بھی مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے سینے پر زور دار تھپڑ لگایا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈر ٹیکر مداح کو جیسے ہی تھپڑ رسید کیا وہ زمین پر گر گیا، بعدازاں انڈر ٹیکر مداح کو ہاتھ سے پکڑ کر اٹھا لیتے ہیں جس پر وہ کہتا ہے کہ ’میں بچ گیا‘۔
Undertaker seems to be enjoying his retirement from #WWE
pic.twitter.com/EgS9VZWFCy— ℍ (@garyh3k) October 3, 2021
مذکورہ ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’انڈر ٹیکر اپنی ریٹائرمنٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔‘
انڈر ٹیکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یہ ویڈیو دیکھ کر میرے سینے میں درد شروع ہوگیا۔‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’اب کوئی انڈر ٹیکر سے اس طرح نہیں کہے گا۔‘