تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کے منفرد ایئرپورٹس! جہاں مسافروں کیلئے سہولیات کا انبار ہے

دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش دیکھتے ہوئے بہت سے ممالک نے ایئرپورٹس کو کافی وسیع کردیا ہے اور ساتھ ہی ان ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تفریح کےلیے سہولیات بھی فراہم کی گئی ہے۔

آئیے دنیا کے کچھ ایسے ایئرپورٹس سے متعلق اپنے قارئین کو آگاہ کرتے ہوئے جہاں مسافروں کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ تفریح کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ

کوریئن حکام نے اپنی تاریخ اور روایات کو زندہ رکھنے کےلیے انچیون ایئرپورٹ پر گالف کورس سمیت تفریح کیلئے متعدد سہولیات فراہم کی ہیں اور ساتھ ہی مسلم مسافروں کا خیال رکھتے ہوئے نماز کےلیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا دنیا کا پہلا غیرمسلم ملک ہے جہاں نماز کےلیے علیحدہ سے جگہ مختص کی گئی ہے، مسافروں کو فراہم کردہ ان سہولیات کی بدولت 2019 میں انچیون کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ہانگ کانگ کا ایئرپورٹ

اسی طرح دنیا کے منفرد ایئرپورٹس میں ہانگ کانگ ایئرپورٹ کا شمار بھی ہوتا ہے جہاں مسافروں کےلیے آئی میکس سنیما بنایا گیا ہے جس کی اسکرین 13.8 میٹر لمبی اور 22.4 میٹر چوڑی ہے جب کہ ایئرپورٹ پر گالف کھیلنے کی بھی اجازت ہے۔

میونخ ایئرپورٹ

جرمنی کا میونخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایسی جگہ جہاں بہت سے مسافر وہ ہوتے ہیں جنہیں طویل انتظار کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہونا ہوتا ہے اسی لیے جرمن حکومت نے مسافروں کے سکون کےلیے کئی سہولیات فراہم کی ہے میونخ ایئرپورٹ پر قائم کردی ڈینٹل کلینک اسے دنیا کے تمام ہوائی اڈوں سے منفرد بناتا ہے۔

ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر مساج سیشنز

کچھ مسافر دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، لہذا ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر ایک ایسا سنٹر بنایا گیا ہے جو مساج کی خدمات پیش کرتا ہے۔

اس میں ہائیڈرو مساج بھی شامل ہے، جو ذہنی اور جسمانی سکون کا باعث بنتا ہے۔

سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ

سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو بہت سی چیزیں منفرد بناتی ہیں جس میں ہوائی اڈے پر بنا سوئمنگ پول، پہاڑیوں کی طرز پر بنے ماڈلز، باغیچے اور دیگر سہولیات ہیں جہاں مسافر اپنا وقت بہترین انداز میں گزارتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کو مسافروں کو دی گئی سہولیات کی وجہ سے اسکائی ٹریک ایوارڈز میں مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -